Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف کو قرض کی رقم الیکشن مہم میں استعمال ہونے کا خدشہ

سیاسی صورتحال آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر کی بڑی وجہ بن گئی
شائع 19 مئ 2023 03:53pm

وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کو قرض کی رقم الیکشن مہم میں استعمال ہونے کا خدشہ ہے۔

ملک کی سیاسی صورتحال پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں تاخیر کی بڑی وجہ بن گئی ہے، اور ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو قرض کی رقم الیکشن مہم میں استعمال ہونے کا خدشہ ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ قرض کی رقم سیاسی فائدے کے لئےاستعمال نہ ہو، اور معاہدے پر کار بند رہنے کی ضمانت چاہتا ہے، جب کہ آئی ایم ایف بجٹ میں ایسے اہداف چاہتا ہے جن سے انحراف نہ ہوسکے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے ایسے مطالبات پرعمل کا مطالبہ کیا جو مذاکرات کا حصہ نہیں تھے، اور یہ مطالبات امریکا کی طرف سے مختلف سطح پر ہونے والی ملاقاتوں میں سامنے آئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہونے کی دوسری وجہ اعتماد کا فقدان ہے۔

IMF

Pakistan Inflation

International Monetary Fund (IMF)