اُردنی ولی عہد کی شادی کب ہوگی اور ان کی اہلیہ کون ہیں؟
اردن کے ولی عہد شہزادہ حُسین بن عبداللہ دوم اور مِس آلِ سیف کے مداح بڑٖی بے صبری کے ساتھ ان کی شادی کا انتظار کررہے ہیں، جو دُنیا بھر کے افراد کا موضوعِ گفتگو بنی ہوئی ہے۔
مذکورہ شاہی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ ”ہم الحسین سے خوش ہیں“ پر چند گھنٹوں میں بے شمار مداحوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسی حوالے سے ”ہم خوش رہنا چاہتے ہیں“ اس جملے کے ساتھ اردنی اور عرب گلوکاروں کا گانا لانچ کیا گیا ہے۔
سعودی خاتون رجوہ آل السیف اپنی خوبصورتی کے ساتھ ہی پُراعتماد نظرآنے کی وجہ سے لاکھوں مداحوں کا دل جیت چکی ہیں، وہ سعودی خواتین کے لئے ایک مقبول ماڈل کے طور پر سامنے آئی ہیں۔
رجوہ آل السیف کون ہیں، انکی منگنی کب ہوئی؟
اردنی ولی عہد کی ہمسفر بننے والی رجوہ بنت خالد 28 اپریل 1994 کو سعودی شہر ریاض میں پیدا ہوئیں تھیں، وہ فیصل، نائف اور دانا کی چھوٹی بہن ہیں۔
رجوہ نے اپنی ثانوی تعلیم سعودی عرب سے حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم نیویارک امریکا میں سائراکیز یونیورسٹی میں فن تعمیر کی فیکلٹی سے حاصل کی ہے۔
شاہی ہاشمی عدالت نے17 اگست 2022 ”ٹویٹر“ پر اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے بڑے بیٹے ولی عہد شہزدہ الحسین کی رجوہ سے منگنی کا اعلان کیا تھا۔
ان کی منگنی کی تقریب ریاض میں رجوہ آل السیف کے والد کے گھرمنعقد ہوئی جس میں ان کے خاندان اور اردن کے بادشاہ شہزادہ حسن بن طلال اور دیگر افراد شریک تھے۔
شاہی خاندان میں شادی کے بعد ان کا کیا کردار ہوگا؟
رجوہ کو شادی کے بعد شہزادی رجوہ کو اردن کے ولی عہد کی اہلیہ کا خطاب ملے گا پھر وہ باضابطہ طور پر شاہی خاندان کی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گی اور ولی عہد کی نمائندگی کرنے کے قابل ہوجائیں گی۔
اس کے ساتھ ہی رجوہ دنیا کسی بھی ملک میں ہونے والی تقریبات میں ملکہ کی مانند نمائندگی کریں گی اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے کاموں میں بھی حصہ لے سکی گی۔
اردن کی شاہی عدالت کے مطابق ولی عہد کی رجوہ آل سیف سے شادی کی تقریب یکم جون 2023 کو دارالحکومت عمان کے’’ظہران پیلس‘’ میں ہوگی خوشی کے موقع پر شاہی جلوس شادی کی تقریب کے بعد حسینیہ محل میں جائے گا اور شاہی شادی پر استقبالیہ اور عشائیہ کے انعقاد کے لیے میڈیا کے لیے جگہ مختص کی گئی ہے۔
جس جگہ پر شادی ہونے ہے وہ ظہران محل دارالحکومت عمان میں تعمیر کیا گیا ہے، جو کہ قدیم محلات میں سے ایک ہے اور30 برس پہلے 10 جون 1993 کو اس محل میں شاہ عبداللہ دوم اور ملکہ رانیہ کی شادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.