Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جی7 اجلاس: امریکی صدر سمیت دیگر سربراہان ہیروشیما پہنچ گئے

بائیڈن کی جاپانی وزیراعظم سے ملاقات، چینی اثر ورسوخ کیخلاف تعاون بڑھانے پراتفاق
شائع 19 مئ 2023 09:13am
امریکی صدرکی جاپانی وزیراعظم  سے ملاقات - تصویر/  بائیڈن ٹوئٹراکاؤنٹ
امریکی صدرکی جاپانی وزیراعظم سے ملاقات - تصویر/ بائیڈن ٹوئٹراکاؤنٹ

جی سیون ممالک کا اجلاس آج سے جاپان کے شہر ہیروشیما میں شروع ہو رہا ہے جس میں شرکت کے لئے امریکی صدرجوبائیڈن، برطانوی وزیراعظم سمیت دیگر رُکن ممالک کے سربراہان ہیروشیما پہنچ گئے۔

امریکی صدر نے جی سیون اجلاس سے قبل جاپانی وزیراعظم فومیوکشیدہ سے ہیروشیما میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے خطے میں بڑھتے چینی اثر ورسوخ کے خلاف امریکا جاپان دفاعی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ ہمیں حالیہ تاریخ کے سب سے زیادہ پیچیدہ ماحول کا سامنا ہے، یوکرین پر حملے کے لیے روس کو جوابدہ ٹھہرائیں گے۔

جاپانی وزیراعظم نے کہا یوکرین کی حمایت اور روس کے خلاف پابندیاں جاری رکھنے پر اتفاق ہوا جبکہ یورپی یونین کے عہدیدار کے مطابق جی سیون اجلاس میں روس کی ہیروں کی تجارت پر پابندیاں لگانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Joe Biden

Japan