Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

9 مئی ہنگامے: وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی

کابینہ کی راولپنڈی میں انشورنس ٹریبونل قائم کرنے کی منظوری
اپ ڈیٹ 19 مئ 2023 03:47pm
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس۔ فوٹو — فائل
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس۔ فوٹو — فائل

وفاقی کابینہ نے راولپنڈی میں انشورنس ٹریبونل قائم کرنے کی منظوری دے دی جبکہ کابینہ نے 9 مئی کو ہونے والے ہنگاموں کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توسیق بھی کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں 9 مئی کو ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ اور شرپسندی کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

شرکا نے 9 مئی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پرتشدد واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

اعلامیہ کے مطابق اراکین کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاک ایران سرحد کے دورے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایران سے100 میگا واٹ سستی بجلی کی درآمد سے جنوبی بلوچستان خصوصاً گوادر میں بجلی کی ترسیل یقینی بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر نے پاک ایران تجارت کے باہمی فروغ میں بھی خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا، وزیر خارجہ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد ایران کا دورہ کرے گا تاکہ اِن امور پر ٹھوس پیشرفت ہو۔ سیکیورٹی کے نظام کو مزید بہتر کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو سعودی عرب کے ساتھ منگل کے روز دستخط کیے گئے ”روڈ ٹو مکہ“ معاہدے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ وفاقی کابینہ نے راولپنڈی میں انشورنس ٹریبونل قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ہے کہ نئے ٹریبونل پر کوئی اضافی اخراجات نہیں آئیں گے۔

موجودہ احتساب عدالت نمبر4 کو انشورنس ٹریبونل میں تبدیل کیا جائے گا۔

کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 11 مئی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، ایران سے کم لاگت بجلی کی درآمد سے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں ترقی و خوشحالی آئے گی۔

شہباز شریف نے وزارتِ داخلہ اور ضلعی انتظامیہ کو دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سختی سے ایکشن لیا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ پشاور ملتوی

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ پشاور ملتوی کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ذاتی مصروفیات کے باعث دورہ پشاور ملتوی کیا ہے۔

شہباز شریف نے آج 9 مئی کے پرتشدد واقعات اور نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے پشاور جانا تھا۔

وزیراعظم نے پشاور ریڈیو پاکستان کا دورہ بھی کرنا تھا۔

federal cabinet

Shehbaz Sharif

peshawar