Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ حکومت نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے دو ناموں پر غور شروع کردیا

بجٹ پیش کرنے کے بعد نگراں حکومت کے لئےکام تیز کردیا جائے گا، ذرائع
شائع 18 مئ 2023 07:06pm
قبول باقر اور ممتاز شاہ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ فوٹو — فائل
قبول باقر اور ممتاز شاہ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ فوٹو — فائل

کراچی: سندھ حکومت نے نگراں وزیاعلیٰ کے لئے دو ناموں پر غور کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ کے لئے سابق جج سپریم کورٹ مقبول باقر اور سابق چیف سیکریٹری ممتاز شاہ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

اس ضمن میں ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور قائد حزب اختلاف کے درمیان مشاورت ضروری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جون میں بجٹ پیش کرنے کے بعد نگراں حکومت کے لئےکام تیز کردیا جائے گا۔

دوسری جانب سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کاعمل بھی جاری ہے، ایم کیو ایم اپوزیشن لیڈر میں دلچسپی ظاہر کرچکی ہے۔

اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کی جانب سے پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ کو ہٹا کر ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کو قائد حزب اختلاف لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

karachi

PPP

Sindh Assembly

Haleem Adil Sheikh

Care taker CM Sindh