وفاقی حکومت نے بجٹ سے قبل سیکرٹری خزانہ کو تبدیل کردیا
وفاقی حکومت نے بجٹ سے قبل سیکرٹری خزانہ کو تبدیل کردیا، امداد اللہ بوسال کو نئی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
حکومت کا بڑا فیصلہ سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کو عہدے سے ہٹا کر امداد اللہ بوسال کو سیکرٹری خزانہ تعنیات کر دیا گیا۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے امداد اللہ بوسال سیکرٹری خزانہ تعنیاتی سے قبل اسپیشل سیکرٹری خزانہ خدمات انجام دے رہے تھے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے افسران کے تقرر و تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گریڈ اکیس کے آفیسر محمد عبداللہ خان سنبل کو سیکرٹری انچارج سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تعنیات کیا گیا ہے۔ محمد عبداللہ سنبل اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بطور او ایس ڈی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔
حکومت کی جانب سے ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 20 کے عامر جان کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک تعینات کیا گیا ہے۔ عامر جان کی تعیناتی ڈیپوٹیشن پر تین سال کے لیے کی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.