Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مونس الٰہی ایف آئی اے طلب، پیش نہ ہونے پر کارروائی کا عندیہ

8 اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے ٹرانسفر ہونے پر مونس الہی کے بینک اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کا اضافہ ہوا، ایف آئی اے
شائع 18 مئ 2023 05:52pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور: سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی مونس الٰہی کو ایف آئی اے نے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹس پر ایف آئی اے لاہور نے مونس الٰہی کو پیر کے روز طلب کیا ہے۔

حکام ایف آئی اے کے مطابق 8 اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے ٹرانسفر ہونے پر مونس الہی کے بینک اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کا اضافہ ہوا۔

ایف آئی اے نے مونس الہی کو پیر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی جب کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا۔

FIA

lahore

Monis Elahi