Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور رنگ روڈ پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی

دھماکا ریسٹورنٹ کے قریب دکان پر مرمت کیلئے لائے جانے والی موٹرسائیکل میں ہوا، پولیس
اپ ڈیٹ 18 مئ 2023 06:27pm

خیبرپختون خوا کے شہر پشاور میں رنگ روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر دھماکا ہوا ہے، جس کی خبر ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا ریسٹورینٹ کے قریب موٹر سائیکل میں ہوا ، جس میں اب تک ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور 3 افراد زخمی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پشتخرہ الممتاز ہینڈ ورکس پر موٹرسائیکل مرمت کیلئےآئی تھی، مستری نے موٹرسائیکل کھولی تو دھماکا ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت سمیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے تین افراد میں موٹر سائیکل لانے والا بھی شامل ہے۔

peshawar blast