Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ، ایک سپاہی شہید

جھڑپ میں فورسز کی فائرنگ کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد بھی مارا گیا، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 18 مئ 2023 05:35pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے دوران ایک سپاہی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑکے علاقے لوئی سم میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، فورسز نے مؤثر انداز میں دہشت گردوں کو جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈی آئی خان کے 23 سالہ سپاہی شفیق الرحمان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشزن کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلئیرنس آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔

ISPR

KPK

Bajaur