ملک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ
رواں ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر 66 پیسے مہنگا
ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز انٹر بینک میں 22 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 285 روپے 62 کی سطح پر بند ہوا ہے۔
رواں ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر 66 پیسے مہنگا ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 296 روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 44 پیسے اضافے سے 285 روپے 40 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
SBP
interbank
USD VS PKR
dollar prices
مقبول ترین
Comments are closed on this story.