Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختون خوا میں سیکیورٹی سر انجام دینے والے اہلکاروں کے نفسیاتی جائزے کی ہدایت

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کا پولیس ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ ارسال
اپ ڈیٹ 18 مئ 2023 03:43pm

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے صوبے میں سیکیورٹی سر انجام دینے والے اہلکاروں کی نفسیاتی جائزے سمیت پروفائلنگ کرنے کی ہدایات کردی۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے، جس میں صوبے بھر میں سیکیورٹی سر انجام دینے والے اہلکاروں کی نفسیاتی جائزے سمیت پروفائلنگ کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی پر ماموراہلکاروں کی پروفائلنگ کی جائے اور اہلکاروں کا ہر6 ماہ بعد نفسیاتی جائزہ لیا جائے، جب کہ پروفائل کی تفصیلی انکوائری کی ایس او پیز ہونی چاہیے۔

سوات میں دو روز قبل پولیس اسٹیشن منگلور کی حدود میں واقع سنگوٹہ اسکول میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک طالبہ جاں بحق اور ٹیچر سمیت سات طالبات زخمی ہوگئی تھیں۔ اسکول میں فائرنگ کرنے والے اہلکار کے بارے میں تاثر دیا گیا کہ وہ ذہنی مریض ہے۔

Target Killing

KPK Police

student killing