Aaj News

بدھ, نومبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت میں 36 لاکھ جعلی اکاؤنٹس بند کردیے گئے

حکومت کی جانب سے کمپنی کو نوٹس بھجوانے کا عندیہ دیا گیا تھا
شائع 18 مئ 2023 12:32pm
تصویر: میٹا
تصویر: میٹا

میسجنگ کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بھارت میں 36 لاکھ موبائل کنکشن بند کرتے ہوئے ان کے واٹس ایپ اکاؤںٹس بند کردیے ۔

ویب سائٹ گیجٹس ناؤ کے مطابق واٹس ایپ نےیہ اقدام جعلی کالز کے سلسلے میں کیے۔ ان اکاؤنٹس کے بند کیے جانے کا انکشاف یونین ٹیلی کام وزیراشونی ویشناؤ نے سرکاری ویب سائٹ کی لانچنگ تقریب میں کیا ۔

فراڈ کالزروکنے سے متعلق حکومتی اقدامات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بھارتی وزیر کا کہنا تھا کہ میٹا کی ملکیتی کمپنی واٹس ایپ نے رضامندی ظاہر کی ہے کہ کسی بھی فون نمبر کو دھوکہ دہی میں ملوث پایا گیاتو اس کی سروسز معطل کردی جائیں گی۔ ہم واٹس ایپ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور انہوں نے اتفاق کیا ہے کہ صارفین کی حفاظت انتہائی اہم ہے۔

یونین ٹیلی کام وزیراشونی ویشناؤ کا کہنا تھا کہ تمام او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اس بات پر تعاون کر رہے ہیں کہ دھوکہ دہی میں ملوث صارفین کے اکاؤنٹس کو معطل کردیا جائے گا۔ 36 لاکھ موبائل کنکشنز دھوکہ دہی کے باعث معطل کر تے ہوئے اُن کے واٹس ایپ اکاؤںٹس کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

بھارتی صارفین کی بڑی تعداد نے انٹرنیشنل سپیم کالز میں غیرمعمولی اضافہ کی شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پرکئی صارفین نے انڈونیشیا، ویت نام، ملائیشیا، کینیا اورایتھوپیا سے فراڈ کالز کی شکایت کی ہے۔

واٹس ایپ نے بھارتی ٹیلی کام منسٹر کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ مل کر صارفین کیلئے محفوظ ماحول تشکیل دے رہے ہیں۔

اس سے قبل واٹس ایپ ترجمان کا کہنا تھا کہفیک کالز کے واقعات کم کرنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (آے آئی) اور مشین لرننگ (ایم ایل) پرکام کر رہی ہے۔ نئی انفورسمنٹ جاری کالنگ ریٹ کو 50 فیصد تک کم کر دے گی اورہمیں ایسے واقعات میں بھی تیزی سے کمی کی امید ہے۔

کمپنی کی جانب سے صارفین کے تحفظ کا بیان حکومتی بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ کو نوٹس بھیجا جائے گا۔

آئی ٹی کے وزیرراجیو چندرشیکھرکا کہنا تھاکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمزصارفین کی حفاظت کیلئے ذمہ دار اورجواب دہ ہیں۔ حکومت مبینہ گھپلوں اورصارفین کی پرائیویسی کی مبینہ خلاف ورزی کا نوٹس لے گی۔

india

WhatsApp

SCAM CALLS