Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

خود کو سپریم کورٹ کے جج کا پرسنل اسٹاف ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم نے پاکستان لٹریسی کونسل کے نام پر جعلی ادارہ بنایا ہوا تھا
شائع 18 مئ 2023 12:31pm

اینٹی کرپشن نے خود کو سپریم کورٹ کے جج کا پرسنل اسٹاف ظاہرکرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خود کو سپریم کورٹ کے جج کا پرسنل اسٹاف ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم نے پاکستان لٹریسی کونسل کے نام پر جعلی ادارہ بنایا ہوا تھا، اور اس نے مختلف طالبات سے اسکالر شپ کے نام پر پیسے وصول کئے۔

اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ ملزم نے شہری سے 21 لاکھ روپے وصول کئے، ملزم نے یہ رقم سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر وصول کی۔

اینٹی کرپشن نے ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Supreme Court of Pakistan

anti corruption

Terrorist Arrested