امریکی اراکین کانگریس کا پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اظہار تشویش
امریکی ارکان کانگریس نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا۔
پاکستان کی صورتحال پر امریکا کے 66 ارکین کانگریس نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا، خط امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی تنظیم پاک پیک کے دباؤ پر لکھا گیا۔
خط میں کانگریس اراکین نے پاکستان کی موجودہ صورتحال، سیاسی گرفتاریوں اور ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
خط کے متن کے مطابق تشدد اور سیاسی کشیدگی پاکستان میں سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کو جنم دے سکتی ہے۔
خط میں انٹونی بلنکن سے کہا گیا کہ وہ پاکستان میں جمہوری اداروں کے زوال کو روکنے کے لیے اپنے سفارتی ذرائع استعمال کریں کیوںکہ پاکستان میں جمہوریت کی حمایت امریکا کے قومی مفاد میں ہے، پاکستانی حکومت پر جمہوریت، آزادی اظہار رائے اور انسانی حقوق کے لیے دباؤ ڈالا جائے اور اجتماع کی جانب خلاف وزریوں کی تحقیقات کرائیں۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین اپنے مطالبات پُرامن اور غیرتشدد طریقے سے آزادانہ طور پر کریں۔
کانگریس اراکین نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے بعد انسانی امداد فراہم کرنے کی امریکی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
Comments are closed on this story.