Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سارہ علی خان کا لباس اور اروشی روتیلا کی جیولری توجہ کا مرکز

کانز فلم فیسٹیول میں بھارتی اداکاراؤں کے فیشن کے چرچے
شائع 17 مئ 2023 10:27pm

کانز کے 76ویں فلمی میلے میں جہاں بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کے روایتی انداز کو بے حد پسند کیا گیا وہیں اداکارہ اروشی روتیلا کی جیولری توجہ کا مرکز بن گئی۔

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان پہلی مرتبہ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی تو روایتی مشرقی انداز کا انتخاب کیا ۔

اداکارہ نے پیسٹل رنگ کا لباس زیب تن کیا جسے بھارتی ڈیزائینر ابو جانی سندیپ کھوسلہ نے ڈیزائن کیا جبکہ اس لک میں مشرقی انداز کو مزید نکھارنے کے لیے ساڑھی آرٹسٹ ڈولی جین نے دوپٹہ لک دی۔

بھارتی ماڈل اور اداکارہ اروشی نے دوسری مرتبہ کانز فلمی میلے میں شرکت کی، تاہم ریڈ کارپٹ پر اروشی جب جلوہ گر ہوئیں توان کی پہنی جانی والی جیولری توجہ کا مرکز بن گئیں۔

بھارتی ماڈل کا نیکلیس (ہار) اس لحاظ سے منفرد دکھائی دیا کہ اس پر دو چپکلی یا مگرمچھ نما اشکال بنی ہوئی دکھائی دی، اروشی نے کانوں میں جو بالیاں پہنی اس میں بھی انہی اشکال کے انداز کے ڈیزائین آویزاں تھے۔

رواں سال فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے والے دیگر بالی ووڈ ستاروں میں ایشوریہ رائے بچن، انوشکا شرما، مرنال ٹھاکر، ڈولی سنگھ اور ریئلٹی ٹی وی شو کی اسٹار ساکشی پردھان شامل ہیں جو جلد کانز کا حصہ بنیں گی۔

Sara Ali Khan

Urvashi Rautela