Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

جوبن نوٹیال کے بعد آیوشمان کھرانہ کی آواز میں کہانی سنو

کیفی خلیل نے ابتدائی طور پر ’کہانی سنو‘ کو جنوری 2021 میں ریلیز کیا تھا
شائع 17 مئ 2023 06:59pm

بالی ووڈ کے معروف اداکار آیوشمان کھرانہ نے ایک کنسرٹ میں پاکستانی گلوکار کیفی خلیل کا مشہور ’کہانی سنو‘ گنگنایا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

کیفی خلیل کا گانا کہانی سنو صرف پاکستان میں ہی مقبول نہیں ہوا بلکہ اس نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی ہے اور خاص طور پر پڑوسی ملک بھارت میں کئی گلوکاروں نے اس گانے کو اپنی آواز میں گنگنانے کی کوشش کرچکے ہیں ۔

حال ہی میں بالی ووڈ اداکار اور گلوکار آیوشمان کھرانہ نے کیفی خلیل کے گانے ’کہانی سنو‘ کو گنگنایا، جس کو لوگوں نے کافی پسند کیا لیکن اُن کی اکثریت کا ایسا ماننا تھا کہ یہ گانا کیفی خلیل کی آواز میں زیادہ خوبصورت لگتا ہے۔

صارفین کے مطابق جو جادو اور سرور کیفی خلیل کی آواز میں ہے وہ کسی اور کی آواز میں نہیں ہے ۔

اس سے قبل بھارتی گلوکار جوبن نوٹیال نے بھی ایک کنسرٹ میں کہانی سنو کو گنگنایا تھا جس کو بھی مداحوں کی جانب سے ناپسند کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا صارفین نے یہ گانا گانے پر آئمہ بیگ کو بھی معاف نہیں کیا تھا، آئمہ بیگ کو واضح کرنا پڑا کہ انہوں نے مشہور گانا ’کہانی سنو‘ گانے سے قبل اجازت لی تھی۔

Kahani Suno 2.0

Ayushman Khurrana