Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین روڈ ٹو مکہ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

وزیراعظم شہبازشریف روڈ مکہ تقریب میں موجود
شائع 17 مئ 2023 05:41pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

پاکستان اور سعودی عرب نے روڈ ٹو مکہ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے۔

اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب روڈ ٹو مکہ منصوبے کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی، جس میں وزیراعظم شہبازشریف بھی موجود تھے۔

تقریب میں وزیرداخلہ رانا ثناللہ اور سعودی وزیرداخلہ ناصر بن عبدالعزیز نے سمجھوتے پر دستخط کیے۔

روڈ ٹو مکہ کی مفاہتی یادداشت پر دستخ سے قبل وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کی سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز سے وفود کی سطح پر ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک سعودی دو طرفہ تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی جب کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کو پوری طرح نافذ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ روک ٹو مکہ منصوبے نے پاکستانی حجاج کو سہولت فراہم کی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیرداخلہ ٓنے معمولی جرائم میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی پر استفسار بھی جس پر سعودی نائب وزیر داخلہ نے قیدیوں کی جلد رہائی کی یقین دہانی کروائی۔

‏رانا ثناء اللہ نے سعودی نائب وزیر داخلہ کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا، ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ کر کے خوشی ہو رہی ہے۔

Pakistan Saudi Arabia Relations