Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی املاک پر حملوں کی جڑیں عمران نیازی کی تقاریر میں پوشیدہ ہیں، شہبازشریف

عمران خان نے سیاسی تحریک کو سچ اور جھوٹ کے درمیان جنگ کے طور پر پیش کیا، وزیراعظم
شائع 17 مئ 2023 03:00pm

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملوں کی جڑیں عمران نیازی کی گزشتہ ایک سال کی تقاریر کے مندرجات میں پوشیدہ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ریاست، اس کی علامتوں اور حساس تنصیبات پر وحشیانہ حملے ہوئے، اور ان حملوں کی جڑیں عمران نیازی کی گزشتہ ایک سال کی تقاریر کے مندرجات میں پوشیدہ ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی سیاسی تحریک کو سچ اور جھوٹ کے درمیان جنگ کے طور پر پیش کیا، اور اس کے لئے آزادانہ طور پر مذہبی کارڈ کا استعمال کیا ہے، انہوں نے مسلح افواج اور موجودہ آرمی چیف کو مسلسل بدنام کیا اور ان پر حملہ کیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان نے بہت چالاکی سے ”حقیقی آزادی“ کے نعروں کے ساتھ اپنا ہجومتیار کیا جس کا مقصد انہیں تشدد کے لئے اکسانا تھا، جو ہم نے 9 مئی کو دیکھا تھا۔

وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں، لیکن اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ کسی بے گناہ شخص کو سزا نہ ملے۔

Shehbaz Sharif

imran khan

imran khan arrested