Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سرکاری اسکیم کے تحت حج پروازوں کا شیڈول جاری

ملک سے پہلی پرواز رواں ماہ روانہ ہوگی
شائع 17 مئ 2023 01:38pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

وزارتِ مذہبی اُمور کی جانب سے سرکاری اسکیم کی حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت پہلی پرواز21 مئی کو روانہ ہوگی۔

ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمینِ حج کوتمام متعلقہ معلومات ویب سائٹ اور ایس ایم ایس کے ذریعے شیئرکی جارہی ہیں۔

شیڈول کے مطابق عازمینِ حج کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ حاجی کیمپ جائیں جہاں وہ ویکسین لگوانے کے ساتھ ہی ضروری ادویات کی پیکنگ کرواسکتے ہیں۔

حج پروازوں کا شیڈول

مُلک سے پہلی حج پرواز21 مئی کو اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے روانہ ہوگی اور سیالکوٹ سے پہلی پرواز 22 مئی، مُلتان 23 مئی اور کوئٹہ سے 24 مئی کو روانہ ہوگی۔

عازمینِ حج کو لیکررحیم یار خان سے پہلی حج پرواز 6 جون جبکہ سکھر سے 7 جون کو روانہ ہوگی۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ آخری حج پروازیں 20 جون کو روانہ ہو جائیں گی۔

حاجی کیمپوں میں حفاظتی ویکسین کا آغاز

دوسری جانب حاجی کیمپوں میں بُخار، فلو اور پولیوکی حفاظتی ویکسین لگانے کا آغاز17 مئی سے ہوگا۔ اسی سلسلے میں وزارت کے اشتراک سے این سی او سی کی جانب سے حاجی کیمپوں میں مُفت کورونا ویکسین کاونٹر قائم کریئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پرواز سے 24 گھنٹے قبل پاسپورٹ، ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ وغیرہ حاجی کیمپوں سے فراہم کیے جائیں گے اور حج کا فریضہ ادا کرنے کے بعد پروازوں کی واپسی کا سلسلہ 4 جولائی سے شروع ہوگا۔

Hajj 2023

Hajj Flight Operations