Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، ایک ہی مقام پر بیٹے کے بعد باپ بھی ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

ملزمان لوٹ مار اور قتل کے بعد فرار ہوگئے
شائع 17 مئ 2023 12:12pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر چار کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شخص کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان لوٹ مار اور قتل کے بعد فرار ہوگئے مقتول کی شناخت صفدر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ مقتول کو مختلف حصوں پر چار گولیاں لگیں ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اسی مقام پر مقتول صفدر شاہ کے بیٹے کو بھی ڈکیتوں نے مزاحمت کے دوران قتل کردیا تھا۔

Crime

Karachi Street Crimes