Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ اروشی روٹیلا، پروین بابی بننے کیلئے تیار

اداکارہ ان دنوں کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے فرانس میں موجود ہیں
اپ ڈیٹ 17 مئ 2023 01:46pm

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے انڈسٹری کی مشہور اور ہر دلعزیز اداکارہ پروین بابی کی بائیوپک کا حصہ ہونے کی تصدیق کر دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا کو فرانس میں ہونے والے 76ویں کانز فلم فیسٹیول میں دیکھا گیا جہاں وہ خوبصورت لباس کے ساتھ نظر آئیں۔

کانز فلم فیسٹیول میں اداکارہ سے پروین بابی کی بائیوپک سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی اور کہا کہ آپ نے ٹھیک سنا ہے، میں ان کی بائیوپک میں مرکزی کردار نبھاؤں گی۔

اروشی روٹیلا کا اس موقع پر یہ بھی کہنا تھا کہ میں دنیا کا سب سے نمایاں فلمی فیسٹیول ہے، منتظمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔

Urvashi Rautela