Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

بلدیاتی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے حلف کی تاریخ کا اعلان

لیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی نظام کے اگلے مراحل کا شیڈول جاری کردیا
شائع 16 مئ 2023 11:44pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

صوبائی الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے حلف کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق 22 مئی کو بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے یوسیز کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور وارڈ ممبرز حلف اٹھائیں گے۔

صوبائی الیکشن کمیشن نے کہا کہ شہر قائد کے ایوان کے کل منتخب ارکان کی تعداد 246 ہے، لہٰذا کراچی کو کاسمو پولیٹن کارپوریشن کا درجہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلدیاتی الیکشن کی 9 نشستوں پر مختلف عدالتوں اور الیکشن کمیشن نے نتائج روک رکھے ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی نظام کے اگلے مراحل کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق ٹاؤن چیئرمین، وائس چیئرمین کے لئے کاغذات نامزدگی 22 سے 24 مئی تک جمع ہوں گے جب کہ 3 سے 4 جون تک ٹاؤن کونسل، سٹی کونسل کے ایوان کی تشکیل مکمل کی جائے گی۔

karachi

election commision

Karachi Local Bodies Election 2023