Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 5.6 فیصد کی کمی

حکومت کی جانب سے پیٹرول پر تاحال سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا، دستاویز
شائع 16 مئ 2023 12:48pm

دستاویزات کے مطابق 15 روز کے دوران پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 5.6 فیصد کی کمی ہوئی۔

گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے کی کمی کی گئی، جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 270 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق 15 روز کے دوران پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں5.6 فیصد کی کمی کی گئی تاہم پیٹرول پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح 50 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پر او ایم سی اور ڈیلر مارجن بالترتیب 6 اور 7 روپے کی سطح پر برقرار ہے، پیٹرول پر فریٹ مارجن میں 36 پیسے کی کمی گئی ہے، جب کہ پیٹرول پر حکومت کی جانب سے تاحال سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ یکم مئی کو پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 215 روپے تھی، جو 15 مئی کو کم ہو کر 203 روپے26 پیسے رہی۔

دستاویز کے مطابق ڈیزل پر فریٹ مارجن 4 روپے 62 پیسے سے کم کر کے 2 روپے مقرر کر دیا گیا ہے، ڈیزل پر آئل مارکٹینگ مارجن میں بھی 25 پیسے کی کمی کی گئی، ڈیزل پر لیوی 50 روپے کی سطح پر جب کہ ڈیلر مارجن 7 روپے پر برقرار ہے۔

petrol price

Petroleum products

Petroleum Levy