Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی چیف جسٹس نےساتھی کیلئے پاکستانی شاعرکی نظم پڑھی

جسٹس شاہ کی ریٹائرمنٹ سے بھارتی سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 32 ہوگئی
اپ ڈیٹ 16 مئ 2023 12:19pm
تصویر: پی ٹی آئی
تصویر: پی ٹی آئی

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دھنن جیا وائی چندر چور نے جج کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے ساتھی کے اعزاز میں کی جانے والی الوداعی تقریر میں پاکستانی شاعر کا حوالہ دے ڈالا۔

چیف جسٹس آف انڈیا نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے سے سبکدوش جسٹس ایم آر شاہ المعروف ’ٹائیگر شاہ‘ کو الوداع کہتے ہوئے کہا کہ ، ’آپ کو بہت یاد کیا جائے گا‘۔

ڈی وائی چندرچور نے پاکستانی شاعرعبید اللہ علیم کی نظم سے شعر پڑھا ”آنکھ سے دور سہی دل سے کہاں جائے گا، جانے والے تو ہمیں یاد بہت آئے گا“۔

بھارتی چیف جسٹس نے کہا کہ وہ جسٹس شاہ کو ان کی ہمت اور لڑنے کے جذبے کی وجہ سے ’ٹائیگر شاہ‘ کہتے ہیں۔

ساتھی کیلئے یہ شعر پڑھنے والے بھارتی چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ، ’جسٹس شاہ کا 9 نومبر 2022 کو کولیجئم میں داخلہ میری بطور چیف جسٹستقرری کے ساتھ ہوا تھا۔ وہ میرے لئے ایک مضبوط ساتھی رہے ہیں، جو عملی دانش مندی سے بھرپور ہیں، ان کے بہترین مشوروں سے ہمیں بہت مدد ملی اورہم نے مختصر وقت میں پہلی سات تقرریاں کیں‘

چیف جسٹس نے 1998 میں گجرات ہائیکورٹ میں جسٹس شاہ سے ملاقات کے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک کیس میں پیش ہونا تھا لیکن وہ اپنا گاؤن ممبئی میں ہی بھول گئے تھے اور جسٹس شاہ نے جونیئر سے ان کے لیے گاؤن کا انتظام کیا۔ انہوں نے سبکدوش جج کی حس مزاح کو بھی سراہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2 نومبر 2018 کو سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والے جسٹس شاہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتی سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔

Indian Chief Justice

Obaidullah Aleem

DY Chandrachud

Pakistani Poet