Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی

16مئی کی رات سےمغربی ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی
شائع 16 مئ 2023 11:31am

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی نوید سنائی ہے۔

شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ آئندہ 2 روز کے دوران ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16مئی کی رات سےمغربی ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی، اور یہ ہوائیں 18 مئی تک اپنا اثر دیکھائیں گی، جس کے بعد ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی چلنے اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر مقامات پر بارش کا امکان ہے، جب کہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کوہاٹ، باجوڑ اور وزیرستان میں بھی بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، مری گلیات راولپنڈی، اٹک، جہلم، سیالکوٹ، گجرات، نارروال، گوجرانوالا میں بھی بارش متوقع ہے، اور اس دوران چند مقامات ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ جب کہ بلوچستان، جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بھی آندھی کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا، آزادکشمیر میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Rain

rainy weather

karachi drainage system