Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ، لیاری میں فٹبال کھیلی

مراد علی شاہ نے کرکٹ بھی کھیلی اور زور دار شاٹ لگائے
شائع 16 مئ 2023 09:04am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جبکہ لیاری کے ککری گراؤنڈ میں فٹبال کھیلی، انہوں نے کرکٹ بھی کھیلی اور زور دار شاٹ لگائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جن میں اولڈ سٹی ایریا ، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ کے بعد لیاری ککری گراؤنڈ شامل تھے۔

مراد علی شاہ نے لیاری کے مختلف علاقوں کا بنا پروٹوکول کے دورہ کیا، جہاں انہوں نے کرکٹ کھیلی جبکہ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بولنگ کروائی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ککری گراؤنڈ میں کابینہ اراکین کے ساتھ فٹبال بھی کھیلی۔

لیاری کے کارکنان وزیر اعلیٰ سندھ کو دیکھ کر پرجوش ہوگئے، کارکنان نے جیے بھٹو کے نعرے بھی لگائے، مراد علی شاہ کارکنان میں گھل مل گئے۔

وزیر اعلی سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کے لیاری ککری فٹبال گراونڈ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کے لیاری کے عوام کو یہ ایک خوبصورت تحفہ ہے، ہماری فورسز اور پولیس نے لیاری میں امن کو لوٹایا ہے، سندھ حکومت چیئرمیں بلاول بھٹو کے ترقی کے ویژن پر عمل پیرا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے صدر کے علاقے میں کابینہ اراکین کے ساتھ پشاوری آئسکریم بھی کھائی۔

صوبائی کابینہ کے اراکین، ناصر حسین شاہ، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، شرجیل انعام میمن اور مکیش کمار چاولہ بھی وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ تھے۔

cricket

CM Sindh

karachi

FootBall

Liyari

Syed Murad Ali Shah

politics may 16 2023

old city area