Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

گلوکار ازان سمیع خان کا والدہ سے محبت کا خوبصورت انداز

نئی البم میں والدہ کیلئے گانا ’ماں‘ ریلیز کریں گے
شائع 15 مئ 2023 11:42pm

اداکار، گلوکار و موسیقار اذان سمیع خان اپنی نئی آنے والی میوزک البم میں اپنی والدہ اداکارہ زیبا بختیار کیلئے خصوصی طور پر ایک گانا شامل کرینگے۔

اذان سمیع خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک فن پارہ شیئر کرتے ہوئے اس فن پارے کو اپنی والدہ سے منسوب کیا ہے۔

اذان سمیع کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ سوچا کہ البم کے لیے پہلا آرٹ ورک جاری کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہوگا، البم میں ایک گانا ہے جس کا نام ’ماں‘ ہے، مجھے نہیں لگتا کہ اس سے زیادہ کچھ کہنے کی گنجائش ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میرا نیا گانا ’ماں‘ میری اماں کے لیے ہے، مجھے امید ہے کہ ریلیز ہونے کے بعد یہ گانا آپ کی جانب سے آپ کی ماں کے لیے بھی بن جائے گا۔

یہ گانا گلوکار کے آنے والے البم کا حصہ ہے جو متوقع طور پر رواں سال ریلیز کردیا جائے گا ۔

Azaan Sami khan

Adnan sami khan

zeba bakhtiyar