Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

ہائی اسپیڈ ڈیزل 30 روپے اور پیٹرول 12 روپے سستا
اپ ڈیٹ 16 مئ 2023 08:48am
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر رہے ہیں۔ فوٹو — اسکرین گریب
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر رہے ہیں۔ فوٹو — اسکرین گریب

وفاقی حکومت نے اگلے 15 روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 270 روپے مقرر ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے کمی ہوگی، اس کے بعد فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 258 روپے میں فروخت ہوگا۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 12روپے کمی اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 12 روپے کمی کردی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد فی لیٹر مٹی کے تیل کی نئی قیمت 164.7 روپے جب کہ فی لیٹر لائٹ ڈیزل آئل 152.68 روپے میں فروخت ہوگا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

Ishaq Dar

petrol price

Petroleum products