Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی احتساب ترمیمی بل 2023 منظور

سیاسی مقاصد کے لئے قید سے مسائل حل نہیں ہوتے، وزیر قانون
شائع 15 مئ 2023 10:30pm
قومی اسمبلی، اسلام آباد۔ فوٹو — فائل
قومی اسمبلی، اسلام آباد۔ فوٹو — فائل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی احتساب ترمیمی بل 2023 منظور کرلیا گیا۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نیب ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا، بل کی شق وار منظوری لی گئی۔

اعظم ںذیر تارڑ نے کہا عدالتوں نے نیب قانون کو کالا قانون جب کہ ایک جماعت نے این آر او قرار دیا تھا، بل میں مناسب ترامیم کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہعمران خان نے نیب قانون کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا، سیاسی مقاصد کے لئے قید سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

اپوزیشن رکن سینیٹر مشتاق احمد نے بل میں ترمیم پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کو دہشت گردی کے برابر سنگین جرم قرار دیا جائے، نیب کو صرف اپوزیشن اور مخالفین کی آواز دبانے کے لئے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

رہنما جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قانون میں ترمیم ضرور کی جائیں مگر اسے ٹوتھ لیس نہ بنایا جائے، حکومت نے سینیٹر مشتاق احمد کی ترمیم مسترد کردی۔

اس کے علاوہ پارلیمنٹ نے انسانی اعضاء و عضلات کی پیوند کاری، بچوں کی پیدائش پر ماں یا باپ کے لئے چھٹیوں کا بل، سرکاری اور نجی دفاتر میں ڈے کیئر سینٹرز کے قیام کا بل بھی منظور کرلیا۔

اسلام آباد

National Assembly

NAB Amendment Bill

Azam Nazeer Tarar

Joint Session of Parliament