Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماہا علی کاظمی کا علی نور کے قانونی نوٹس پر جوابی نوٹس

ماہا علی کاظمی نے گلوکار پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے
شائع 15 مئ 2023 10:19pm

گلوکارہ ماہا علی کاظمی نے موسیقار علی نور کو جوابی قانونی نوٹس بھجواتے ہوئے گلوکار سے معافی مانگنے اور قانونی نوٹس واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

ماہا علی کاظمی کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں علی نور کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ اپنا قانونی نوٹس واپس لے کر گلوکارہ سے معافی مانگیں، دوسری صورت میں ان پر ہتک عزت کے دعوے سمیت فوجداری مقدمہ بھی دائر کیا جا سکتا ہے۔

ماہا علی کاظمی کی جانب سے بھجوائے گئے جوابی نوٹس میں علی نور کو بتایا گیا ہے کہ ان کے قانونی نوٹس پر وکیل کے دستخط نہیں تھے، اس لیے وہ قانونی نہیں جب کہ نوٹس کو ماہا علی کاظمی کے گھر پر بھی نہیں بھجوایا گیا، صرف سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا۔

ماہا علی کاظمی کے نوٹس میں علی نور کے نوٹس کو غیر اہم اور نامکمل قرار دیتے ہوئے علی نور سے جلد معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا۔

گلوکار و موسیقار علی نور نے 20 اپریل کو ماہا علی کاظمی کو سنگین الزامات لگانے پر قانونی نوٹس بھجواتے ہوئے ان سے معافی کا مطالبہ کیا تھا، دوسری صورت میں انہیں ہتک عزت کے دعوے کا سامنا کرنے کی دھمکی دی تھی۔

علی نور کی جانب سے قانونی نوٹس بھجوانے سے قبل 18 اپریل کو ماہا علی کاظمی نے گلوکار پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔

Maha Ali Kazmi

Ali noor