کوہاٹ میں دو قبائلی گروہوں کے درمیان جھڑپ، 14 افراد جاں بحق
پولیس اور سکیورٹی فورسز نے دونون گروپس کے درمیان فائرنگ رکوا دی
کوہاٹ: درہ آدم خیل میں دو قبائلی گروہ کے درمیان فائرنگ سے 14 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
جھگڑا سنی خیل قوم اور زرغون خیل قوم کے درمیان ہوا جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔
زخمی افراد اور لاشوں کو مقامی اور پشاور کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دونوں قوموں میں کوئلے کی کان کی حد برداری کا تنازعہ ہے، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے گروپس کے درمیان فائرنگ رکوائی۔
firing
KOHAT
Clashes in groups
مقبول ترین
Comments are closed on this story.