Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ نمرہ بچہ نے 3 بین الاقوامی اعزازات اپنے نام کرلئے

یو کے ایشین فلم فیسٹول میں نمرہ بچہ اپنی تین فلموں کی نمائندگی کرتی دکھائی دیں
شائع 15 مئ 2023 08:55pm

پاکستان شوبز اندسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ بچہ نے 3 بین الاقوامی اعزازات اپنے نام کرلئے۔

یو کے ایشین فلم فیسٹول میں نمرہ بچہ اپنی تین فلموں کی نمائندگی کرتی دکھائی دیں۔ فیسٹیول میں نمرہ کی تین مخلتف فلموں کملی ، پولائٹ سوسائٹی اور مس مارول کو مختلف کیٹیگری میں نامزد کیا گیا۔

انہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے یوکے ایشن فلم فیسٹیول میں فلم پولائٹ سوسائٹی، کملی اور مس مارول کے لئے مختلف اعزازت اپنے نام کئے ہیں۔

نمرہ نے اس پوسٹ پر لکھا کہ میں بہت شکر گزارہوں۔ بہت شکریہ یوکے ایشین فلم فیسٹول ان بہترین فلموں کملی ، پولائٹ سوسائٹی اور مس مارول کو تسلیم کرنے کے لیے۔

ساتھ ہی نمرہ نے لکھا کہ وہ خود خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ میں ان پراجیکٹس کا حصہ بنی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ کملی نے فلم کیوریٹرچوائس ایوارڈ، پولائٹ سوسائٹی فلم والا چوائس ایوارڈ اور خود میں نے بھی ایک ایوارڈ جیتا ہے۔

نمرہ بچہ کی اس پوسٹ پر شوبز کی شخصیات جن میں مہوش حیات ، نادیہ افگن ، شرمین عبید چنائے ، ثروت گیلانی ، ثانیہ سعید ، سمیعہ ممتاز ، یاسرہ رضوی سمیت دیگر نے مبارکباد دی۔

Nimra bucha