Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا لوگ چیونٹیاں ہیں؟ ہانیہ عامر کا سوال

یہ جملہ گزشتہ دنوں عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا تھا
شائع 15 مئ 2023 07:14pm

اداکارہ ہانیہ عامر کی عمران خان کے بیان پر مبنی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے رہائی کے بعد اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ سے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ فوج کو لوگ پسند کرتے تھے، جب کہ ایک آرمی چیف نے میری کمر میں تو چاقو مارا اور پاکستان کے بدنام ترین مجرموں کو لاکر اوپر بٹھا دیا، تو مجھے بتائیں میری وجہ سے فوج کو برا بھلا کہا گیا یا اس آدمی کی وجہ سے، اس نے کیا سمجھا کہ لوگ ”چونٹیاں“ ہیں، کیا لوگوں میں عقل نہیں ہے، کیا لوگ بیوقوف ہیں کہ جدھر آپ لگائیں گے لگ جائیں گے۔

تاہم جوش خطابت میں ان کا کہا گیا یہ جملہ کہ ’کیا لوگ چیونٹیاں ہیں ؟ ’ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے یہی سوال کیا کہ ’کیا لوگ چیونٹیاں ہیں ؟ ’۔

ہانیہ نے ایک پوسٹ کی جس میں صرف ان کی تصویر ہے اور پیچھے عمران خان کے خطاب کا یہ جملہ سنا جاسکتا ہے ۔

اداکارہ کی پوسٹ پر اداکار فیصان شیخ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بات صرف خان صاحب کی بتاسکتے ہیں ۔

imran khan

Hania Aamir