Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جوبن نوٹیال نے کیفی خلیل کے کہانی سنو کو بھی نہ چھوڑا

کیفی خلیل نے ابتدائی طور پر ’کہانی سنو‘ کو جنوری 2021 میں ریلیز کیا تھا
شائع 15 مئ 2023 05:56pm

پاکستانی دھنوں کی اکثر نقل کرنے والے بھارتی گلوکار جوبن نوٹیال نے مقبول پاکستانی گانے ’کہانی سنو‘کو اپنی آواز میں پیش کیا ہے۔

سوشل میڈیا میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھارتی گلوکار کو ایک کانسرٹ میں پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کانسرٹ کے دوران جوبن نوٹیال پاکستانی گلوکار کیفی خلیل کا مشہور ترین گانا کہانی سنو کو اپنے انداز میں پیش کر رہے ہیں۔

تاہم وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی کھل کر تبصرے کئے اور جوبن نوٹیال کی آواز پاکستانی کو بلکل پسند نہ کیا ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا صارفین نے یہ گانا گانے پر آئمہ بیگ کو بھی معاف نہیں کیا تھا، آئمہ بیگ کو واضح کرنا پڑا کہ انہوں نے مشہور گانا ’کہانی سنو‘ گانے سے قبل اجازت لی تھی۔

Kaifi Khalil

Jubin Nautiyal