جوڈیشل کمیشن نے اقبال حمید کو چیف جسٹس وفاقی شریعت کورٹ بنانے کی منظوری دیدی
جوڈیشل کمیشن نے اقبال حمید کی متفقہ طور پر تقرری کی منظوری دی، ذرائع
اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے اقبال حمیدالرحمان کو چیف جسٹس وفاقی شریعت کورٹ بنانے کی منظوری دے دی۔
چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے اقبال حمید الرحمان کو چیف جسٹس وفاقی شریعت کورٹ بنان ےکی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے اقبال حمید کی متفقہ طور پر تقرری کی منظوری دی جس کے بعد حتمی منظوری کے لئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کوبھجوا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق جسٹس اقبال حمید الرحمان سپریم کورٹ کے جج رہ چکے ہیں۔
Supreme Court of Pakistan
Judicial Commission of Pakistan
Iqbal Hameed
مقبول ترین
Comments are closed on this story.