Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عراق میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش

بچے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 15 مئ 2023 02:04pm
تصویر: ان اسپلیش
تصویر: ان اسپلیش

امارات الیوم نےعراقی جریدے السومریہ نیوز کے حوالے سے بتایا کہ محکمہ صحت کےعہدیدار کے مطابقعراق کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ عرب خاندان میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بچے کی پیدائش جمعے کے روز کو ذی قار کمشنری کے الرفاعی اسپتال میں ہوئی تھی۔ محکمہ صحت کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ بچہ پیدائش کے بعد ہی دنیا سے رخصت ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر بچے کی وائرل تصاویر میں بچے کی آنکھ اس کے چہرے کے درمیان میں دیکھی جاسکتی ہے جسے دیکھ کر صارفین حیرت زدہ ہونے کے ساتھ ساتھ اسے قیامت کی نشانی قرار دے رہے ہیں۔

ڈاکٹرکا کہنا ہے کہ اس قسم کے بچے والدین کے خون میں ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔

اسی حوالے سے دوسرے ڈاکٹرکا کہنا ہے کہ بچے کے دماغ کے ٹشوز میں کمی سے اس قسم کی صورتحال پیدا ہوتی ہے ۔

Iraq

Newborn Baby