Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹائی ٹینک فیم کیٹ ونسلیٹ کا آبدیدہ ہوتے ہوئے بیٹی کو خراج تحسین

اداکارہ نے بہترین اداکارہ کیلئے بافٹا ٹی وی ایوارڈ حاصل کیا
شائع 15 مئ 2023 01:06pm
تصویر: ڈیلی میل
تصویر: ڈیلی میل

بدیسی فلموں کے شائقین کو 1997 کی شہرہ آفاق فلم ’ٹائی ٹینک‘ کی ہیروئن روز (کیٹ ونسلیٹ ) یقینناً یاد ہوں گی جنہوں نے اسی فیلڈ میں اپنی ہمقدم بیٹی اداکارہ میا کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔

لندن کے رائل فیسٹیول ہال میں 2023 کے برٹش اکیڈمی ٹیلی ویژن ایوارڈز میں کیٹ ونسلیٹ، بین ویشو اور فلم ’دی ٹریٹرز‘ چھائے رہے۔’آئی ایم روتھ‘ میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے والی کیٹ نے تقریر کے دوران آبدیدہ ہوتے ہوئے ساتھی اداکارہ اوربیٹی میا تھریپلٹن کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے ’آئی ایم روتھ‘ کے لیے بافٹا ٹی وی ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ حاصل کیا جبکہ نئی آنے والی فلم ’دی ٹریٹرز‘ نے دو بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔

کیٹ کی بیٹی اور ساتھی اداکارہ میا نے اپنی والدہ کو پیار سے گلے لگایا۔ ایوارڈ لینے کیلئے اسٹیج پرآنے والی کیٹ کا کہنا تھا کہ ’چھوٹے برطانوی ٹیلی ویژن ڈرامے طاقتور ہوسکتے ہیں‘ اور اس طرح کی ذہنی صحت کی کہانیاں ’سننے کی ضرورت ہے‘۔

اس سے قبل کیٹ اور میا اسٹیج پر ایک ساتھ آئی تھیں اور ’آئی ایم روتھ ’ کو بہترین سنگل ڈرامہ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

ماں اور بیٹی نے چینل 4 کیلئے ڈرامے میں ایک ساتھ کام کیا جس میں بیٹی کی ذہنی صحت سوشل میڈیا کے خطرات سے بری طرح متاثردکھائی گئی ہے۔

کیٹ نے بیٹی کے ہاتھوں میں ہاتھ دیے پوز دیتے ہوئے اسے متاثرکن کہا، اور نوجوانوں کے لیے سوشل میڈیا پر موجود نقصان دہ مواد کو جرم قرار دینے کا مطالبہ کیا۔

سیریز ’آئی ایم روتھ‘ کے تخلیق کار،مصنف اور ہدایتکار ایوارڈ یافتہ فلم ساز ڈومنک سیویج ہیں۔ اس سیریز کی ہر قسط کی کہانی مرکزی کرداروں کے تخلیقی اشتراک سے لکھی گئی ہے، اور یہ خواتین سے متعلق ان کے بے ساختہ جذبات، سوچ بچار اور ذاتی نوعیت پرمشتمل ہے۔

سیریز کا پہلا سیزن 2019 میں آیا تھا جس کی کاسٹ میں وکی مک کلور (آئی ایم نکولا)، گیما چین (آئی ایم ہیناہ) اور بافٹا ایوارڈ کیلئے نامزد کی جانے والی سمانتھا مورٹن (آئی ایم کرسٹی)شامل تھیں۔

دوسرے سیزن کی کاسٹ میں سورین جونز (آئی ایم وکٹوریا)، لیٹیٹا رائٹ (آئی ایم ڈینیئل) اور لیزلے مینولے (آئی ایم ماریہ) شامل تھیں۔

Titanic

Kate Winslet

BAFTA