Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

چیف جسٹس نے جانبداری کا مظاہرہ کیا، عمران خان کو گرفتار تو ہونا ہی ہے، رانا ثنااللہ

امن و امان کا مسئلہ صوبائی حکومتوں کا ہے، وزیرداخلہ
شائع 15 مئ 2023 12:24pm

وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے جانبداری کا مظاہرہ کیا،، عمران خان کو گرفتار تو ہونا ہی ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے دھرنے کی مدت کا نہیں بتایا، لیکن ہم نے مولانافضل الرحمان سے درخواست کی ہے کہ دھرنا جلد ختم کردیں، امید ہے آج کا احتجاج پرامن ہوگا۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ انصاف کے اعلیٰ ایوانوں میں قانون کی پاسداری نہیں ہورہی، عام لوگوں سے قانون کی پاسداری کرانا مشکل ہو جاتا ہے، چیف جسٹس نے جانبداری کا مظاہرہ کیا، اعلیٰ عدلیہ ویلکم کہیں تو ماتحت عدالتیں بھی ریلیف دیں گی۔

راناثنا اللہ نے کہا کہ امن و امان کا مسئلہ صوبائی حکومتوں کا ہے، نگراں حکومتوں نے شرپسندوں کے خلاف ایکشن لیا، کوئی سوچ سکتا تھا کہ شہدا کی یادگار پر حملہ ہوگا، عمران خان کو گرفتار تو ہونا ہی ہے۔

imran khan

Rana Sanaullah

imran khan arrested

Politics May 15 2023