Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والے ملزمان کی تصاویر جاری

سی سی ٹی وی اور ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی تلاش تیز
شائع 15 مئ 2023 11:52am

پولیس نے شہر میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والے ملزمان کی تصویریں جاری کردیں۔

کراچی پولیس نے شہر میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والے ملزمان کی تصاویر جاری کردی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے9 مئی کو املاک کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔

انویسٹیگیشن پولیس شرقی نے سی سی ٹی وی اور ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی تلاش تیزکر دی ہے، اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی شناخت کے لیے نادرا سے بھی مدد لی جائے گی۔

پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئے شہریوں سے مدد طلب کر لی ہے، اور کہا ہے کہ ملزمان کی اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

PTI protest

imran khan arrested

Politics May 15 2023