Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اینٹی نارکوٹکس کی خفیہ کارروائی کے دوران کنٹینرسے ایک کروڑ سے زائد نشہ آورگولیاں برآمد

کنٹینرنائجیریا کے لئے بُک کروایا گیا تھا، ترجمان اے این ایف
شائع 15 مئ 2023 10:45am
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز

کراچی میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے خُفیہ اطلاع کے بعد ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پرکنٹینر کو روک لیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق بُک کروایا گیا کنٹینر نائجیریا کے لئے بُک کروایا گیا تھا کنٹینرسے بھاری مقدار میں مختلف اقسام کی نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ کنٹینر سے ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں تحقیقات کے بعد لیاری کے رہائشی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اے این ایف نے مزید بتایا کہ واقعہ کا انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پاکستان

ANF