Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

کراچی: سُرجانی میں 3 بچے ندی کنارے کھیلتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

جاں بحق 3 بچوں میں سے 2 سگے بھائی ہیں
شائع 15 مئ 2023 08:46am
تصویر: ویکی پیڈیا
تصویر: ویکی پیڈیا

کراچی کےعلاقے سُرجانی میں تین بچے کھیلتے ہوئے ندی میں ڈوب گئے جن کی عمریں 8 سے 12 سال تھیں۔

واقعہ سُرجانی سیکٹر36 گہرام گوٹھ میں پیش آیا۔ لواحقین کے مطابق جاں بحق تین بچوں میں سے دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

جن کی شناخت 12سالہ ثناء اللہ اور سات سالہ سمیر آپس میں سگے بھائی تھے جبکہ 8 سالہ عبدالجبار نامی بچہ پڑوسی تھا۔

ورثا کا کہنا ہے کہ تینوں بچوں کی آج اسکول کی چھٹی تھی تینوں بچے شام کے وقت ندی کے قریب کھیلنے گئے تھے لاپتہ ہوئے تو تلاش شروع کی گٸی۔

مزید کہا کہ تینوں بچوں کی چپل جوتے ندی کنارے سے ملے تھے تلاش کرنے کے بعد بچوں کی لاشیں نکالی گئیں جسے بعد میں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

karachi

Lyari River