Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز سندھ عمران عطا سومرو انتقال کرگئے

عمران عطا سومرو سندھ کی بیورو کریسی میں فرض شناس افسر کے طور پر جانے جاتے تھے۔
شائع 14 مئ 2023 11:28pm

سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز عمران عطا سومرو دل میں تکلیف ہونے کے باعث انتقال کرگئے. گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وزیرِاعلیٰ مراد علی شاہ سمیت کئی افراد نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

عمران عطا سومرو سندھ کی بیورو کریسی میں فرض شناس افسر کے طور پر جانے جاتے تھے۔

وہ سندھ کے محکمہ اطلاعات بلدیات سروسز سمیت دیگر اہم محکموں میں سیکریٹری کے عہدوں پر براجمان رہے۔

اس وقت وہ سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز کے عہدے پر براجمان تھے۔

عمران عطا سومرو کے انتقال پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزرا شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور دیگر نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرکے مرحوم کیلئے مغفرت کی دعا کی۔

Imran Atta Soomro