Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت کے مشہور اداکار کو بیوی نے گھر سے باہر نکال دیا

وکیل نے انکشاف کیا کہ شیوانی نامی عورت قانونی طور پر اداکار کی بیوی ہی نہیں
شائع 14 مئ 2023 06:06pm

ماضی کے مشہور و معروف فلمی اداکار دیپک تیجوری کو ان کی بیوی نے ناصرف ان کے اپنے گھر سے نکال دیا بلکہ ان پر ناجائز تعلقات کا الزام بھی عائد کردیا۔

دیپک تیجوری 90 کی دہائی کے مشہور اداکار ہیں، اور انہوں نے عاشقی اور جو جیتا وہی سکندر جیسی کئی سرہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

دیپک تیجوری کو فلمی شائقین نے ہیرو کے دوست کے کردار میں کافی پسند کیا، یہی وجہ ہے کہ تمام فلم ڈائریکٹرز نے انہیں اداکار کے دوست کے کردار کے طور پر ہی لیا، اور انہوں نے عامر خان، اکشے کمار، سنجے دت اور شاہ رخ خان جیسے نامور اداکاروں کے کے ساتھ کام کیا۔

چند سال قبل 61 سالہ دیپک تیجوری کی ذاتی زندگی کے حوالے سے خبریں میڈیا پر زیر گردش رہیں، کیوں کہ ان کی سابقہ اہلیہ نے ممبئی کے موریگاوں میں واقع ان کے ہی چار بی ایچ کے فلیٹ سے باہر نکال دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیپک تیجوری کی اہلیہ نے ناصرف انہیں گھر سے نکال دیا تھا، بلکہ طلاق کی درخواست دیتے ہوئے اداکار پر ایکسٹرا میریٹل افیئر (ناجائز تعلقات) کا الزام بھی لگا دیا۔

دوسری جانب جب دیپک تیجوری نے جب اپنے وکیل سے مشورہ کیا تو انکشاف ہوا کہ شیوانی ان کی قانونی طور پر بیوی ہی نہیں، کیوں کہ وہ پہلے سے شادی تھیں اور اپنے سابق شوہر کو طلاق دیے بغیر ہی دیپک سے شادی کرلی تھی، اس لئے قانون کی نظر میں وہ دیپک تیجوری کی بیوی نہیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار دیپک تیجوری نے خوش قسمتی سے اپنا گھر اپنی بیوی کے نام نہیں کیا تھا، اور اسی بنا پر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا اور قانونی طریقے سے شیوانی کو گھر سے بے دخل کردیا، اور طلاق کی درخواست دیتے ہوئے سابقہ اہلیہ سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں میاں بیوی میں علیحدگی ہوچکی ہے، اور اب دیپک تیجوری بتاتے ہیں کہ ان کی سابقہ اہلیہ شیوانی انہیں گھر کا ایک ہی کمرہ استعمال کرنے دیتی تھیں، اس دوران ان کی ایک بیٹی بھی ہوئی جس کا نام سمارا تیجوری ہے۔

india

indian movies