Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

گزشتہ ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 240 روپے مہنگا ہوا، دستاویز
شائع 14 مئ 2023 03:31pm

آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

سیاسی افراتفری میں پاکستان کے غریب کیلئے دو وقت کی روٹی ناپید ہوتی جارہی ہے، اور آٹے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 240 روپے مہنگا ہوا ہے، اور آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 3 ہزار 373 روپے کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

دستاویزات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمت 240 روپے بڑھ گئی، راولپنڈی اور پشاور میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہوا، سیالکوٹ میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 133 روپے اور فیصل آباد میں 125 روپے مہنگا ہوا۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ بنوں میں 20 کلو آٹے کا تھیل ا100روپے، لاہور میں90 روپے، سکھر میں 60 روپے اور کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 30 روپے تک کا اضافہ ہوا، جب کہ کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔

flour mills association

Flour Shortage

Flour Crisis

Flour Mills Strike