Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایس بی سی اے کا پورشن، اضافی منزلیں بنانیوالے افراد کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

غیرتعمیرات میں ملوث افراد کو3 سال قید، 50ہزار روپے جرمانہ ہوگا
شائع 14 مئ 2023 01:49pm
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پورشن اور اضافی منزلیں بنانے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

ڈی جی ایس بی سی اے یاسین شر بلوچ کے مطابق بغیربلڈنگ پلان کی منظوری کے رہائشی پلاٹوں پرکارروائی ہوگی ساتھ ہی پورشن اور اضافی منزلیں بنانے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے افسران کو پینل ہاسپیٹلز بحال کرنے کی ہدایت کوتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی سب لیز کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور غیر تعمیرات میں ملوث افراد کو3 سال قید اور 50ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

karachi

SBCA