Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی ٹی ڈی کے خفیہ آپریشن میں کالعدم تنظیموں کے چار انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

دہشتگردوں سے بارودی مواد، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد
شائع 14 مئ 2023 11:49am

سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 4 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر خفیہ آپریشن میں کالعدم تنظیموں کے چار انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

حکام نے بتایا کہ کارروائیاں سرگودھا، راولپنڈی اورگوجرنوالامیں کی گئیں، اور اس دوران سلمان، شیر زمان ، ملک اسرار اور شیر خان نامی دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، چاروں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

حکام سی ٹی ڈی کے ممطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد،اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے، گرفتار دہشتگردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق رواں ہفتے سی ٹی ڈی نے 248 کومبنگ آپریشنز کے دوران 51 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ ان کومبنگ آپریشنز میں 11 ہزار 5 سے زائد افراد سے پوچھ کچھ بھی کی گئی۔

CTD

TTP