Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

مجھے آرمی چیف کے حکم پر اغوا کیا گیا، عمران خان

حکومت اور اسٹیبلشمنٹ مجھ سے خوفزدہ ہے انہیں الیکشن میں شکست کا ڈر ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
اپ ڈیٹ 14 مئ 2023 12:13pm

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت خوفزدہ ہے انہیں الیکشن میں شکست کا ڈر ہے،اب کا منصوبہ ہے مجھے اور میری جماعت کو انتخابات سے باہر کیا جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کی تاریخ میں کمزور جمہوریت ہے، اور امید صرف عدلیہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کسی ملک میں سب سے بڑی جماعت کی اعلیٰ قیادت کو اس طرح پکڑا یانظربند کیا جاتا ہے، حکومت نے اسلام آباد سے مجھے ایسے پکڑا جیسے میں کوئی دہشت گرد ہوں، مجھے آرمی چیف کے حکم پر اغوا کیا گیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ مجھ سے خوفزدہ ہے انہیں الیکشن میں شکست کا ڈر ہے، حکومت کا منصوبہ ہے مجھے اور میری جماعت کو انتخابات سے باہر کیا جائے۔

pti

imran khan

imran khan arrested