Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوجرانوالا میں طوفان کے باعث 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور گرگیا

ٹاور گرنے سے متعدد فیڈر بند، بجلی کی فراہمی معطل
شائع 14 مئ 2023 09:23am
تصویر: پی پی آئی/ فائل
تصویر: پی پی آئی/ فائل

گوجرانوالا میں طوفان سے 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور گرجانے کے باعث متعدد فیڈر بند، بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

گیپکو حکام کا کہنا ہے کہ مُتبادل سرکٹ سے بجلی بحالی کا کام جاری ہے آئندہ دو سے تین گھنٹوں میں متاثرہ گرڈ اسٹیشن کی سپلائی بحال کردی جائے گی۔

ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور گھکڑ کے قریب گرا جس کے بعد شاہین آباد گرڈ اسٹیشن کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔ گوجرانوالہ سٹی کے متعدد فیڈر بند ہوگئے جبکہ شہر کے اکثرعلاقوں میں گزشتہ 4 گھنٹوں سے بجلی بند ہے۔

Gujranwala

GEPCO