Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 4افراد جاں بحق

فائرنگ کے واقعات مختلف علاقوں میں پیش آئے
شائع 14 مئ 2023 08:45am
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

کراچی میں رات گئے فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

گلشن سُرجانی میں ملزمان نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت نہ ہوسکی۔

بلدیہ گلشن غازی میں گھر میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئیں جبکہ ڈیفنس فیز 6 میں گھر میں گن صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے خاتون جاں بحق ہوئی۔

دوسری جانب کراچی میں واٹر پمپ کے قریب پولیس نے دکان پر چھاپا مار کر چھپایا گیا غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دکان سے برآمد ہونے والا اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے کارندوں کا ہے۔ اسلحہ میں نائن ایم ایم پستول،رائفل اور رپیٹر شامل ہیں، مرکزی ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

پاکستان

karachi

Karachi Crime