Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عاصم اظہر نے اپنے گانے کی ریلیز کیوں ملتوی کی؟

عاصم اظہر نے اپنے نئے گانے میں نارویجین گلوکارہ کے ساتھ اشتراک کیا ہے
شائع 14 مئ 2023 01:46am

ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اپنے گانے کی ریلیز ملتوی کردی۔

عاصم اظہر ایک خاتون گلوکارہ کے ساتھ اپنا گانا پیش کرنے والے تھے لیکن ملک میں جاری بحرانی صورتحال کی وجہ سے وہ گانے کیلئے کسی قسم کی تشہیری مہم کے حق میں نہیں ہیں۔

انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں عاصم اظہر نے اپنے مداحوں کو لکھا کہ انہیں علم ہے کہ لوگ ان گانے کا شدت سے انتظار کررہے ہیں لیکن ملک میں جاری صورتحال کی وجہ سے وہ مناسب نہیں سمجھتے کہ اسے ریلیز کیا جائے اور جب تک حالات نارمل نہیں ہوجاتے وہ اس کی تشہیری مہم نہیں چلائیں گے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بطور فنکار ہم صرف محبت اور برداشت کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور ہم ہر ایک کیلئے دعاگو ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے مقبول ترین گلوکارعاصم اظہر نے اپنے نئے گانے ڈارکسٹ آور میں ناروے سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔

گزشتہ دنوں انہوں نے گانے کا ایک پس منظر بھی شیئر کیا جس میں عاصم اظہر اردو اور انگریزی میں گاتے سنائی دیتے ہیں۔

Asim Azhar